سی ٹی ڈی کا پنجاب بھر میں رواں ماہ 38 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

Share

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رواں ماہ 38 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہو، رحیم یار خان، ناروال، راولپنڈی، ملتان، جھنگ، سرگودہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، لودھراں، بہاول نگر، بکھر و دیگر علاقوں میں کی گئی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لودھراں سے ٹی ٹی پی کا ایک عسکری تربیت یافتہ اور بہاولپور سے داعش کا ایک اہم کمانڈر گرفتار کیا گیا جبکہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر 29، حفاظتی فیوز وائر 50 فٹ، گولیاں اور اسلحہ موبائل فون اور نقدی برآمد کرلیے۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت فہیم، وحید، سعود، طاہر، باچہ، شاہد، رحمان گل، شیر جان، عمر ایاز، سبحان وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہم تنصیبات پرحملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …