ٹانک سے 3 ایف سی اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا

Share

پولیس کے مطابق ٹانک کے گاؤں کوٹ اعظم کے قریب بٹیاری سے تینوں ایف سی اہلکار پرائیویٹ گاڑی میں چھٹی پر گھر جا رہے تھے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔دوسری جانب کے ضلع دکی کے علاقے جھالار سے کھیتوں میں کام کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا جن میں نثار ، بائیس ،امو اور مولا شامل ہیں۔اغوا کاروں نے بعد میں ایک شخص کو چھوڑ دیا جب کہ تین کو اپنے ہمراہ لے گئے، سکیورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا