لاہور پولیس کا محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا

Share

لاہور پولیس نے یکم محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ 2600 سے زائد اہلکار اور افسران محرم میں ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہر بھر کی مجالس و جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر 402 مجالس جبکہ 9 جلوس برآمد ہوں گے جن کی حفاظت کے لیے 2600 سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سٹی ڈویژن سے 7، کینٹ اور اقبال ٹاؤن سے ایک ایک جلوس برآمد ہوگا جبکہ سٹی ڈویژن میں 96، کینٹ 56 اور سول لائنز میں 41 مجالس ہوں گی۔فیصل کامران نے مزید کہا کہ اقبال ٹاؤن 84، صدر 63 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 62 مجالس ہوں گی۔ اس بارے میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرکاء کو واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور جسمانی تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق حساس مقامات پر عارضی ناکوں سمیت گشت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے

Check Also

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت …