ہری پور میں مسافر وین کھائی میں جا گری، 10 افراد جاں بحق

Share

ہری پور میں چہکائی کے قریب مسافروین کھائی میں گرنے سے 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق مسافر وین میں 17 سے زائد افراد سوار تھے اور گاڑی صوابی میرا سے اسلام آباد جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو ہری پور ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لیکن بارش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک زخمی مسافر نے بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا لیکن عینی شاہد کا کہنا تھا کہ گاڑی کی گرفتار زیادہ نہیں تھی گاڑی میں کسی تکنیکی خرابی کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث ہو سکتا ہے۔

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …