
سپریم جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں اعظم سواتی کی ویڈیو بنانے معاملہ، سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کے جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قیام کے دعوے کو مسترد کردیاسپریم کورٹ جوڈیشل لاجز میں صرف ججز کو قیام کرنے کی اجازت ہےسپریم کورٹ جوڈیشل لاجز کے انتظامی امور رجسٹرار سپریم کورٹ کے کے پاس ہیں، سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اعظم سواتی نے سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں کبھی قیام نہیں کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسپیشل برانچ بلوچستان کے مطابق اعظم سواتی بلوچستان جوڈیشل کمپلیکس میں رہے ہیں، بلوچستان جوڈیشل کمپلیکس سپریم کورٹ کے کنٹرول میں نہیں ہے۔یاد رہے کہ اعظم سواتی نے پریس کانفرنس میں جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈنگ کا الزام لگایا تھا