عمران خان پر حملہ کیس، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

Share

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کی پہلی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کے متن پر فریقین میں 2 روز سے ڈیڈ لاک برقرار ہے، ڈیڈ لاک کے دوران فریقین میں 4 بار رابطہ ہوا لیکن پولیس اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹی۔ذرائع نے کہا ہے کہ پولیس کے تحفظات پر درخواست گزار فریق نے مشاورت کے لیے دوبار مہلت مانگی ہے، مشاورت کے لیے دی گئی مہلت کی مدت آج شام ختم ہو جائے گی، پولیس نے مزید تاخیر کی صورت میں اگلے لائحہ عمل کی تیاری بھی شروع کر دی ہےیہ بھی کہنا ہے کہ مزید تاخیر ہوئی تو مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا جائے گا، مقدمہ درج کرنے کے لیے لیگل برانچ اور قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل بھی شروع کر دیا گیا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *