سانحہ 9 مئی : شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

Share

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔پولیس نے 9 مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کے بعد عدالت نے پولیس کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت شاہ محمود قریشی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے، تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی کا 30 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی سے متعلق کیسز پر پیشرفت رپورٹ پیش نہیں کی، تفتیشی افسر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا ہے۔عدالتی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل کے مطابق گرفتاری کے وقت موبائل فون پولیس نے لیا تھا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی پر لاہور میں درج مقدمات کا چالان بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔