سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی

Share

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ فریقین کو نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 20 جون کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ایک آئینی درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ حقائق کے منافی ہے۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …