ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش نے سری لنکا کو دو وکٹوں سے ہرا دیا

Share

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بنگلادیش نے سری لنکا کو دو وکٹوں سے شکست دے دی، 125 رنز کا ہدف بنگلادیش نے چھ گیندوں باقی رہتے ہوئے حاصل کیا۔بنگلادیش کے توحید ہریدوئے 40 اور لٹن داس 36 رنز بناکر نمایاں رہے، تشارا اور ہسارنگا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاسری لنکا نے پہلے کھیل کر نو وکٹوں پر 124 رنز بنائے تھے، جس میں پاتھم نسانکا 47 رنز بناکر نمایاں رہے، دھنجا یاڈی سلوا نے 21 اور اینجلو میتھیوز نے 16 رنز اسکور کئے۔مستفیض الرحمٰن نے تین سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا کل مقابلہ ہوگا،ایک دن آرام کے بعد قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar