ڈرل انسٹرکٹر نے زیر تربیت پولیس افسر کو تھپڑ دے مارا

Share

اسلام آباد پولیس لائنز میں اہلکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ڈرل انسٹرکٹر کا زیر تربیت پولیس افسر کو تھپڑ دے مارا۔ آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے انسٹرکٹر کو معطل کر کے کلوز لائن کردیا۔

اسلام آباد پولیس لائنزمیں اہلکاروں کی شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے تربیت جاری تھی کہ اس دوران غلطی کرنے پر ڈرل انسٹرکٹر نے ایک اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔اہلکار کو تھپڑ پڑنے کے بعد دیگر اہلکاروں میں بے چینی بڑھ گئی تھی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے نوٹس لیتے ہوئے تھپڑ مارنے والے ڈرل انسٹرکٹر کو معطل کرکے لائن کلوز کردیا۔آئی جی نے کہا کہ اپنے ماتحت افسران کے ساتھ ایسا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر کوئی افسر غلطی کرتا ہے تو اسے قانون کے مطابق محکمانہ سزا دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar