نیشنز ہاکی کپ : پاکستان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا

Share

نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا دیا۔پولینڈ میں جاری نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کی ایک نہ چلنے دی اور گول پرگول کیے۔ پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے شکست دی۔پاکستان کی جانب سے رانا عبدالوحید نے 4 گول اسکور کیے، غضنفر علی نے 2، حنان شاہد اور عبدالرحمٰن نے ایک ایک گول کیاواضح رہے کہ نیشنز کپ میں یہ پاکستان کی پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ چار چار گول سے برابر ہوگیا تھا۔کینیڈا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے پول بی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے

Check Also

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود فیصل آباد میں سپردِ خاک

Share پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی نمازِ جنازہ راجہ غلام رسول …