سائبر کرائم انکوائری : عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار

Share

عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے معاملہ پر تفتیش کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی تاہم جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کی ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم سے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔انہوں نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلاء کی موجودگی میں دوں گا۔ ایف آئی اے ٹیم نے عمران خان کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …