پاکستان میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ

Share

ملک میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کے عمل کا آغاز ہو گیا۔لاہور میں مال روڈ پر ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا تجربہ کیاگیا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے مال روڈ احتجاج کے دوران ڈرون مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ ڈرون مانیٹرنگ کے دوران روڈ بلاکنگ، احتجاج و متبادل روٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔

منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ڈورن سے اسموگی وہیکلز، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر کیا جائے گا ڈرون مانیٹرنگ سے رانگ پارکنگ، تجاوزات جیسے مسائل کی نشاندہی کی جائے گی۔ ٹریفک مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ویڈیوز بھی محفوظ کی جائیں گی۔ٹریفک مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ویڈیو ریکارڈ فراہم کیا جائے گا۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar