سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے

Share

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار طلعت حسین کے انتقال کی خبر نے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔صدر آرٹرس کونسل کے مطابق اداکار طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔ اداکار کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔پاکستانی ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے طلعت حسین بھارتی شہر دہلی میں 1940 میں پیدا ہوئے تھے۔صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق اداکار کی بیٹی کی جانب سے فون کال کے ذریعے والد کے انتقال کی خبر دی گئی تھی۔احمد شاہ کا اداکار کی وفات پر کہنا تھا کہ طلعت حسین کا انتقال بڑا نقصان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar