
پی سی بی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی، اگر کسی کو نائب کپتان لگانا ہوتا تو قومی اسکواڈ کے ساتھ ہی اعلان کیا جاتا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بابراعظم قومی ٹیم کے بااختیار کپتان ہیں۔