سعودی عرب میں 70 ہزار امریکی مقیم، سعودیہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ ہمارے مفاد میں ہے: وائٹ ہاؤس

Share

امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کو برقرار رکھنا ہمارے مفاد میں ہے۔ مملکت میں 70 ہزار امریکی مقیم ہیں۔جان کربی نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن کو ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ روس یوکرین کی جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ روسی افواج کی بیلاروس کی طرف کی نقل و حرکت کی تصدیق نہیں کر سکتا۔العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں جان کربی نے یوکرین کیلئے فرانس کی مسلسل حمایت کی تعریف کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar