گجرانوالہ میں 50 لاکھ کی ڈکیتی کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا

Share

گجرانوالہ میں ڈکیتی کے واقعے پر ڈراپ سین ہو گیا ہے، جہاں ڈکیتی کی اطلاع دینے والے شخص کو ہی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق گجرانوالہ پولیس کی جانب سے 50 لاکھ کی ڈکیتی کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔پولیس کے مطابق شکایت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈکیتی کے دوران اسلحہ کے زور پر 50 لاکھ روپے سے محروم ہو گیا ہوں۔دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزم کی جانب سے کہنا تھا کہ ڈکیتی کے دوران اسے ٹانگ پر گولی لگی ہے، تاہم پولیس تحقیقات میں معاملہ اس کے برعکس نکلا۔تفتیش کے دوران انکشاف کرتے ہوئے ملزم نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کر لیا ہے، جبکہ پولیس نے بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم مقروض ہے اور قرض ادا نہ کرنے کے لیے ڈراما رچایا تھا۔

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …