سونے کی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ خود مدعی مقدمہ نکلا

Share

کراچی پولیس نے27 اپریل کو ہونے والی کارخانے میں ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ کا پتہ لگایا اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کا ماسٹر مائند کوئی اور نہیں بلکہ دکان کامالک ہے۔صدر کے صرافہ بازارمیں کارخانے میں ڈکیتی کرنےوالے4ملزمان کو گرفتار کیا ، ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق کارخانے کا مالک ہی ڈکیتی کاماسٹر مائنڈ تھا جس سے لوٹا ہوا سونا بھی برآمد کرلیا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ 27 اپریل کو دن 12 بجے گیارہ تولہ سے زائد سونے کی ڈکیتی کی اطلاع دی گئی، معاملہ مشکوک ہونے پر کارخانے کے مالک اوررشتہ داروں سےتفتیش کی کارخانے کے مالک کاشف نے انکشاف کیا کہ بھائی کے ساتھ ڈکیتی کامنصوبہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نےمالی پریشانی ،قرض سے جان چھڑانے کیلئے بھتیجے اور رشتے دار سے ڈکیتی کرائی ملزم نے ڈکیتی سے حاصل سونے سے اپنا قرض اتارنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے کیخلاف پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔