بنوں میں تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی

Share

تھانہ میریان پر شرپسندوں نے رات گئے اچانک حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تھانے میں نصب تھرمل کیمرے کونشانہ بنایا، اس دوران چھوٹے، بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔واضح رہے گزشتہ دنوں بھی کنگرپل پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا تھا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ آدھا گھنٹہ جاری رہا تھا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔