سانحہ 9مئی : ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم

Share

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ میں آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 266 پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکان کے ٹرائل پر سماعت کی۔میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ خدیجہ شاہ، طیبہ راجہ، عائشہ علی بھٹہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر ملزمان حاضری کے لیے پیش ہوئے۔انسدا دہشت گردی عدالت نے پیش ہونے پر طیبہ راجہ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔عدالت تمام ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کی ہدایت کردی اور کارروائی 15مئئ تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے

Check Also

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت …