پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

Share

لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے 367 ججز کے تبادلے کردیے جبکہ انسدادِ دہشت گردی کے جج اعجاز احمد بٹر کو او ایس ڈی کردیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ماتحت عدالتوں کے بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے کردئیے، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینئر سول ججز جبکہ 171 سول ججز کے تبادلے کردیے گے۔ہائیکورٹ نے ٹرانسفر ہونے والے ججز کو 3 مئی تک متعلقہ ججز کو چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت سرگودھا کے جج اعجاز احمد بٹر کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی کرتے ہوئے سیشن کورٹ لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

Check Also

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے …