ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

Share

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اپریل سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا رواں ہفتے وقفے وقفے سے آندھی ،جھکڑ چلنے اور بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے 24 اپریل سے27 اپریل تک بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے اکثر مقامات پر بارش متوقع ہے۔25 سے29 اپریل تک کےپی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری کا امکان ہے۔25 اور 26 اپریل کے درمیان سکھر، جیکب آباد، کشمور، سانگھڑ میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 26 سے29 اپریل تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

Check Also

کینیڈا میں موسم سرما کا شدید طوفان، نظام زندگی مفلوج

Share کینیڈا میں موسم سرما کے شدید طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، شدید برفانی …