افغانستان سے پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Share

پاک افغان بارڈر طورخم پر سامان لے جانے والی دو گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایف سی نارتھ اور کسٹم حکام نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔آویئرانٹرنیشنل کو حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 رائفلیں، دو پستول اور پستول کی 12000 گولیاں اور ریپیٹر شامل ہیں، ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے کسٹم کے حوالے کر دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستانی حکام نے طورخم بارڈر پر پیاز سے لدے ایک ٹرک کو قبضے میں لے کر افغانستان سے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔برآمد ہونے والے امریکی ہتھیاروں میں ایم فور، کلاشنکوف، امریکن رائفل، لیزر بیم، نائٹ ویژن سائٹس اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …