کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ 2ہلاک، عینی شاہد کا اہم بیان سامنے آگیا

Share

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دو سکیورٹی گارڈزخمی ہوگئے۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد نے خود کو اڑایا، دوسرے کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا، خود کش حملہ آور پیدل چل کر آیا تھا۔ گاڑی میں موجود تمام غیرملکی مہمان محفوظ ہیں۔ایس ایس پی ملیر طارق الہٰی مستوئی کا کہنا ہے کہ ٹوٹل 3 حملہ آور تھے ایک موٹر سائیکل سوار خود کش تھا، جب کہ ایک دہشت گرد فرار ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کلاشنکوف، دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے۔مارے گئے دونوں افراد خودکش بمبار بتائے جاتے ہیں۔پولیس کے مطابق لاشیں اور زخمیوں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کی نوعیت سے متعلق مزید معلوم اکھٹی کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی جاپانی شہریوں کی تھی جنہیں غالبا دہشت گردوں نے چینی باشندے سمجھ کر نشانہ بنایا۔گاڑی میں 5 غیر ملکی سوار تھے، صبح 6 بجکر 50 منٹ پر گاڑی روکنے کیلئے فائرنگ کی گئی۔ جس کے ساتھ دھماکہ ہوا۔ گاڑی میں موجود تمام غیرملکی مہمان محفوظ ہیں۔پولیس کے مطابق ایک اور مبینہ خودکش حملہ آور تھا جسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ غیرملکیوں کی وین کو موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ فرار ہونے والا تیسرا حملہ بھی موٹرسائیکل پر تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ دنوں اسی علاقے سے دہشت گردوں کے سراغ ملے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی گارڈ اور ایک راہ گیر زخمی ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تین راہ گیر زخمی ہوئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کلاشنکوف، دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں قریب موجود ایک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔، واقعے کے عینی شاہد سکیورٹی گارڈ نے آنکھوں دیکھا احوال بتایا۔واقعہ کے ایک عینی شاہد گارڈ نے بتایا کہ ہم 3 گاڑیوں میں زم زمہ سے نکلے تھے، لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب زوردار دھماکا ہوا۔گارڈ نے بتایا کہ دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے ہائی ایس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ سب سے آگے سکیورٹی کی ہماری گاڑی تھی، پیچھے ہائی ایس میں چار غیر ملکیوں سمیت دیگر افراد بیٹھے تھے۔ اسکے پیچھے تیسری گاڑی فور چونر میں بھی غیر ملکی تھے۔گارڈ نے بتایا کہ گزرتے ہوئے اچانک ایک دھماکہ ہوا، ہم نے خود کو سنبھالا اور غیر ملکیوں کو تحفظ دیا، فورچونر گاڑی کو پیچھے دھکیل کر محفوظ کیا۔واقعہ کے عینی شاہد نے مزید بتایا کہ ہم نے دہشت گردوں کو انگیج کیا، اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچی اور ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar