نشئی شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا

Share

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں نشے کے عادی شخص نے اپنی بیوی اور 2 بیٹیوں کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جھارکھنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھوم میں پیش آیا جہاں بیوی اور بیٹیاں باپ کے ہاتھوں قتل ہوگئیں۔مقامی پولیس نے بتایا کہ گروچرن پاڈیا نامی شخص نشے کا عادی تھا، یہ ہی وجہ ہے کہ گروچرن اور اس کی بیوی جانو کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھاپولیس کے مطابق گزشتہ روز بھی کسی معمولی بات پر دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، اس دوران گروچرن نے نشہ کیا ہوا تھا اور اس نے کلہاڑی اٹھا کر اپنی بیوی پر حملہ کیا، ساتھ ہی اس نے اپنی 5 سالہ اور ایک سالہ بیٹی کو بھی کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …