بشام میں 5چینی باشندوں پر خودکش حملہ : وفاقی حکومت نے کے پی کے پولیس افسران معطل کر دئیے

Share

بشام میں 5چینی باشندوں کی خودکش حملے میں ہلاکت کے معاملے پر وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا پولیس کے4اعلیٰ افسران کو معطل کردیا، امعطل ہونیوالے گریڈ 20کے دو اور گریڈ 18کے دو پولیس افسر وں میں سی پیک سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈنٹ بھی شامل ہیں، معطل ہونے والوں میں ڈی آئی جی ہزارہ بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت نے چاروں پولیس افسران کوچار ماہ (120روز)کے لئے معطل کیا ہے بشام واقعے پر دیگر افسران کے خلاف کاروائی کے لئے وفاقی حکومت نےخیبرپختونخوا پولیس سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar