دہشتگردی کے واقعات میں لاپتا افراد کی فہرست میں شامل لوگ ملوث پائے گئے: بلوچستان حکومت

Share

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت نے لاپتا افراد کے معاملے پر بیان جاری کردیا۔ترجمان بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ لاپتا افراد کے کمیشن کے پاس کیسز کی تعداد ہزاروں میں نہیں، یہ کمیشن اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، کمیشن کے سامنے ایسے حقائق بھی آئے جن کے تحت کچھ افراد لاپتا نہیں تھے۔ترجمان نے کہا کہ لاپتا افراد کا مسئلہ ذمے داری سے حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے، اگرکوئی فیملی سمجھتی ہے ان کا فردلاپتا ہے وہ کمیشن سےرابطہ کرسکتی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے چند واقعات میں ایسے افراد ملوث پائے گئے جن کے نام لاپتا افراد کی فہرست میں تھے، پی پی پی چیئرمین لاپتا افراد کا مسئلہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعےحل کرنے کی تجویز دے چکے ہیں

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …