یونان کشتی حادثےکا مرکزی ملزم سرگودھا سے گرفتار

Share

پولیس نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم یاسر کو علاقہ پھلروان سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار یاسر یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، ملزم نے کشتی متاثرین سے لاکھوں روپے بٹورکر انہیں کشتی میں سوارکرایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یونان کشتی حادثہ 14 جون 2023 کو پیش آیا تھا جس میں کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 12 پاکستانی خوش قسمتی سے بچ گئے تھے۔

Check Also

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

Share یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے‘، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی …