وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈولفن پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا نوٹس

Share

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں ڈولفن پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے، ملوث ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، خواتین کے خلاف کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں تعینات ڈولفن اہلکار کی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کی، جب کہ ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، اور دو لاکھ روپے وصول بھی کیے۔

Check Also

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا کردیا گیا

Share وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا …