خلیجی ریاستوں میں عید کا چاند کل تلاش کرنے کی اپیل

Share

متحدہ عرب امارات کی سرکاری رویتِ ہلال کمیٹی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پیر کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔پیر کو شوال کا چاند نظر آنے کی صورت میں منگل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔سعودی حکومت نے بھی لوگوں سے کہا ہے کہ پیر کی شام عید کے چاند کی رویت کا اہتمام کریں۔یو اے ای میں عید کی تعطیلات کا آغاز پیر 8 اپریل کو ہوگا۔ سرکاری شعبے کے لیے ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ نجی شعبے میں عید کی تعطیلات عید کے تین دن ہوں گی۔ نجی شعبے کی عید تعطیلات کا انحصار عید کے چاند کی رویت پر ہے

Check Also

میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، ٹرمپ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کے پاس کئی …