کابینہ نے 6 نکاتی ایجنڈا منظور کرلیا

Share

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے 6 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جس کے بعد کابینہ نے تمام 6 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا۔وفاقی کابینہ نے صدر ایس ایم ای بینک کے استعفے اور نئے صدر کے تقرر کی منظوری دی جبکہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی گئی اور پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی منظوری بھی دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar