عمران خان کے ساتھ انصاف کریں اور ان کو رہاکریں: سابق صدر عارف علوی

Share

سابق صدر مملکت عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنے کی درخواست کردی۔لاہور میں کنونشن سے خطاب کے دوران عارف علوی نے کہا کہ میری درخواست ہے مینڈیٹ کی قدر کریں، دوسری درخواست ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف کریں اور ان کو رہاکریں۔انہوں نے کہا کہ ظلم روکنے کی ذمہ داری ہم سب پر ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، میری وکلا سےگزارش ہے کہ جدوجہد کریں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں حادثاتی اعتبار سے جمہوریت آئی ہے، پاکستان کا آئین میرے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …