
شیخوپورہ کے علاقے کھاریاں والا میں ایک روزقبل اپنےہی 2 کمسن بچوں کو زہر دے کر مارنے والے باپ نے خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق کھاریاں والا شیخوپورہ میں عباس علی نے منگل کو اپنی 9 سالہ بیٹی بسمہ اور 6 سالہ بچے ابوبکر کو زہر دے کر مار دیا تھا۔عباس علی غربت سے تنگ تھا، واردات کے بعد وہ فرار ہوگیا تھا، بدھ کے روز اس نے فورٹ عباس تھانہ ایجی کے علاقے میں خود کشی کرلی۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی، عباس کے خلاف اس کے بھائی نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرایا