کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کیخلاف درخواست خارج

Share

لاہور ہائیکورٹ میں کسان کارڈ پر قائد ن لیگ نوازشریف کی تصویر لگانے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔جسٹس شاہد کریم نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ متعدد بار ایسی ذاتی تشہیر کو منع کر چکی ہے، آپ عوام کے پیسے سے تو تشہیر نہیں کر سکتے۔جواب میں وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا، یہ درخواست وقت سے پہلے آگئی ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پنجاب ایسا کرے تو آپ دوبارہ درخواست دائر کر دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar