ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ملک کے 10 لاکھ دکانداروں کی رجسٹریشن آج سے آغاز

Share

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے 10 لاکھ ہول سیلرز، ڈیلرز اور ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے رجسٹریشن آج سے ہوگی۔دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں لانےکیلئے تاجر دوست اسکیم کے تحت آج سے شروع کی گئی رجسٹریشن 30 اپریل تک جاری رہے گی جبکہ ٹیکس وصولی یکم جولائی سے شروع ہوگی۔ایک سے زیادہ شہروں میں کام کرنے والے بین الاقوامی یا قومی کاروبار پر تاجر دوست اسکیم لاگو نہیں ہوگی۔دوسری جانب فرنیچر تزئین و آرائش کے شورومز، جیولرز، کاسمیٹکس اسٹور، کریانہ، میڈیکل، ہارڈ ویئر، گوشت، سبزی اور پھل کے دکاندار وں کی رجسٹریشن بھی ہوگی۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …