بلوچستان سے انوار الحق کاکڑ سمیت 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

Share

بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر آزاد امیدوار سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔جنرل نشستوں پر ن لیگ کے سید ال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی سینیٹر منتخب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی سینیٹر منتخب ہوگئے۔عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی بلوچستان سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے، جے یو آئی ف کے احمد خان بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔ خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں

Check Also

اس ہفتے کون سا اسمارٹ فون رینکنگ میں سرفہرست رہا

Share پاکستان میں2026 کے آغاز میں اسمارٹ فون مارکیٹ نے استحکام اور مسابقت کا امتزاج …