عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سےہٹانے کے لیے درخواست سماعت کیلئے مقرر

Share

عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے،

مقامی وکیل محمد آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزارکا مؤقف ہےکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا، وہ اب قومی اسمبلی کے ممبر نہیں رہے اور چیئرمین شپ کے عہدے پر بھی ان کے رہنےکا کوئی قانونی جواز نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے اور تحریک انصاف کو نیا چیئرمین مقرر کرنے کا حکم جاری کرے۔عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کل درخواست پرسماعت کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar