ویرات کوہلی مینز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سےزیادہ رنز بنانے والے بیٹر

Share

ایڈیلیڈ میں آج ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں بنگلادیش کیخلاف ویرات کوہلی نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اس طرح وہ مینز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

ویرات کوہلی نے سری لنکن بیٹر مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑا۔ ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی 23 اننگز میں 85 کی اوسط اور 131 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1016 رنز بناچکے ہیں۔رواں برس کے آغاز میں ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم ہوگئے تھے اور ان کی بھارتی ٹیم میں شمولیت پر بھی سوالات اٹھنے لگے تھے تاہم ایشیا کپ میں کوہلی نے ایک بار پھر مومینٹم پکڑا اور اب ورلڈ کپ میں وہ بھرپور فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔رواں ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی 220 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں

Check Also

ٹی 20 ورلڈ کپ: انڈین کرکٹرز پر فیملیز ساتھ رکھنے کی پابندی برقرار

Share بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *