لاہور پولیس کی حراست میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا

Share

لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں پولیس کی حراست میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے ملزم وقار کے ورثاء کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ وقار جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں تھا۔ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ورثاء نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگائی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ورثاء نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar