ٹرمپ کی سپریم کورٹ میں ایمرجنسی اپیل، بڑا ریلف مل گیا

Share

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا. ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کانگریس کمیٹی کو دینے سے متعلق عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ نے معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک میرٹ پر حکم کے لیے درکار معلومات نہ ہوں،فیصلہ معطل رہے گا۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمیٹی 10 نومبر تک اپنے دلائل دے،اس کے فوری بعد فیصلہ سنائے۔گزشتہ ہفتے فیڈرل اپیل کورٹ نے انٹرنل ریوینیو سروس کو دستاویزات کمیٹی کو دینے کی اجازت دی تھی۔حکم سے 8 نومبر کے مڈ ٹرم الیکشن سے پہلےدستاویزات جاری ہونے کی راہ ہموار ہوئی تھی تاہم اپیل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ٹرمپ نے سپریم کورٹ میں ایمرجنسی اپیل دائر کی تھی۔

Check Also

صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح پہلی بار 29 فیصد رہ گئی

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی دونوں صدارتی مدتوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *