
پشاور کے علاقے بورڈ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق مبینہ طور پر خودکش دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع کی طرف روانہ کر دی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن بھی شروع کر دیا ہے