عمران خان نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی

Share

عمران خان نےعمر ایوب کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سب کو معلوم ہے مقدمے کس طرح چلائے جارہے ہیں، اس کے باوجود اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور اور سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کریں گے۔ القادر ٹرسٹ کا ٹرائل جس طرح سے چل رہا ہے سب کے سامنے ہے، کیس کے تمام فائنل آرڈر کو ہائی کورٹ میں لے کر جائیں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خیبر پختو نخوا کابینہ بن چکی ہے، عمران خان سے ملاقات میں خواتین کی نشستوں سے متعلق گفتگو ہوئی ، بانی پی ٹی آئی سے مشورہ ہوا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے۔

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …