انتخابی دھاندلی کے الزامات کی چھان بین کرنی چاہیے، امریکی سینیٹر کا پاکستانی سفیر کو خط

Share

امریکی ریاست میری لینڈ سے منتخب سینیٹر کرس وان ہولن نے پاکستانی سفیر کو خط لکھ کر انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے بلوچستان میں انتخابی مہم پر حملوں کے متاثرین اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔اپنے خط میں امریکی سینیٹر نے لکھا ہے کہ پاکستانی حکام کو انتخابات میں دھاندلی اور مداخلت کے الزامات کی چھان بین کرنی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق فیصلوں کے لیے مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔امریکی سینیٹر کے خط کے مطابق پاکستان اور امریکا کے بہت سے مفادات مشترک ہیں، منصفانہ انتخابات کے ذریعے جمہوری عمل کی حمایت اور عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar