
نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز حلف اٹھانے کے لیے جاتی امراء میں اپنی رہائش گاہ سے پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں۔نو منتخب ارکان عظمیٰ بخاری، سمیع اللّٰہ خان، فیصل کھوکھر بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔غزالی سلیم بٹ، ملک خالد کھوکھر، سلمیٰ بٹ، اسد کھوکھر، سہیل شوکت بٹ پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔شیر علی گورچانی، میاں مرغوب، رانا اقبال بھی پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں۔عظمیٰ کاردار اور حنا پرویزبٹ بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں، واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے بلایا گیا ہے جس میں پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے