اداکار رتوراج سنگھ کی اچانک موت سے بھارت میں سوگ

Share

معروف بھارتی ٹی وی اداکار رتوراج سنگھ کی دل کا دورہ پڑنے سے اچانک موت واقع ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رتوراج سنگھ کی عمر 59 برس تھی۔رتوراج سنگھ کی موت کی تصدیق اُن کے ساتھی اور عزیز دوست، اداکار امیت بہل کی جانب سے کی گئی ہے۔اداکار امیت بہل کا کہنا ہے کہ 20 فروری کی رات 12:30 بجے رتوراج کو دل کا دورہ پڑا، وہ دل میں درد کی شکایت کے سبب زیر علاج تھے۔اچانک ملنے والی اس بُری خبر نے پوری بھارتی ٹی وی انڈسٹری کو حیران اور سوگوار کردیا ہے۔یاد رہے کہ رتوراج سنگھ کو ٹی وی شو ’بنے گی بات‘ سے بے حد شہرت ملی۔اس کے علاوہ رتوراج کو ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘، ’تریدیویاں‘، ’دیا اور باتی ہم‘ اور بہت سے دوسرے ٹی وی سوپ سیریلز میں دیکھا گیا تھا۔ وہ ورون دھون اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ میں بھی نظر آئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar