سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراض دائر کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اپیلوں پر اعتراض دائر کیے جانے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے اعتراضات دورکرنے کے لیے اپیلیں واپس لیں۔پی ٹی آئی وکلا کے مطابق اعتراضات دورکرکے آج ہی دوبارہ اپیلیں دائر کردیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کےخلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائرکی گئی تھیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اورکاپیاں مدھم ہونے کے اعتراضات عائد کیے گئے

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …