گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ پھر ہسپتال داخل

Share

اسلام آباد میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ کو پھر جنرل اسپتال لاہور میں داخل کرادیا گیا۔جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق تشدد کا شکارگھریلو ملازمہ رضوانہ کو چند ماہ قبل صحتیاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا تھا۔تین ہفتے قبل بازو میں تکلیف کے باعث رضوانہ کو دوبارہ اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنےکے بعد اسے داخل کرلیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ رضوانہ کے بازوکا آپریشن کیاجائےگا، یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اسلام آباد کے سول جج کے گھر کام کرنے والی کمسن بچی رضوانہ پر تشدد کا کیس سامنے آیا تھا، رضوانہ او ایس ڈی بنائے گئے سول جج عاصم کے گھر اسلام آباد میں ملازمہ تھی جہاں اسے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور جب اس کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی تو سول جج کی اہلیہ اسے اس کی والدہ کے حوالے کر کے چلی گئی۔رضوانہ کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، سر پر لگا زخم علاج نہ ہونے سے سڑ چکا تھا، کم سن رضوانہ کے سر پر لگے زخموں میں کیڑے پڑ چکے تھے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …