نااہلی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری

Share

توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔جسٹس عامر فاروق نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق عدالتِ عالیہ کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو میانوالی کا ضمنی الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روک رہے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری حکم نامے کے مطابق 21 اکتوبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق عدالتِ عالیہ کی جانب سے الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کر کے ہدایت کی گئی ہے کہ 10 نومبر تک جواب جمع کرائیں

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *