
پیپلزپارٹی نے بلوچستان اسمبلی میں 11سیٹوں پر کامیابی کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی سیٹ حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اپنی نشست ہار گئے جس کے بعد سرفراز بگٹی میدان میں آگئے ہیں۔ سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔ سرفراز بگٹی الیکشن سے چند روز قبل پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے تھے۔سرفراز بگٹی نگران حکومت میں وزیر داخلہ کے طورپر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ سرفراز بگٹی اس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل تھے