لیگی امیدوار کی فلیکسسز لگاتے ہوئے نوجوان 3 منزلہ عمارت سے گر کر جاں بحق

Share

فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی فلیکسسز لگاتے ہوئے 32 سالہ نوجوان 3 منزلہ عمارت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔مظفر کالونی کا رہائشی نوجوان محمد علی عرف نکا حلقہ پی پی 116 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا احمد شہریار کی فلیکسز تین منزلہ عمارت کے اوپر لگا رہا تھا۔ اس دوران نوجوان توازن برقرار نہ رکھ سکا اور زمین پر گرگیا۔نیچے گرنے سے نوجوان شدید زخمی ہوا اور اسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

Check Also

فوجیوں کی ہلاکت،امریکہ نے اعتراف کر لیا،جا نئے کتنے مارے گئے

Share امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے …